
بھوجپوری گلوکار کی تقریب میں 100 راؤنڈ فائرنگ، صحافی سمیت 3 افراد زخمینالندہ، 02 مارچ (ہ س)۔ بہار کے نالندہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھوجپوری گلوکار روشن روہی ہولی کے موقع پر منعقدہ ہولی ملن پروگرام میں پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران وہاں ہنگامہ مچ گیا، جس میں تقریباً 100 راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ واقعے میں صحافی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک نوجوان بھی شامل ہے۔ بعد میں گلوکار روشن روہی سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھوجپوری گلوکار روشن روہی نالندہ ضلع ہیڈکوارٹر بہار شریف کے نکت پورہ گاؤں کے ایک نجی واٹر پارک میں ہولی ملک پروگرام میں پیش کش دے رہے تھے۔ مقامی لوگوں کو 299 روپے کے ٹکٹ کے ساتھ داخلے کی اجازت تھی۔ ٹکٹ نہیں ملنے پر مقامی نکٹ پورہ گاؤں رہائشی کو انٹری نہیں ملی تو لوگوں نے واٹر پارک پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں کے سینکڑوں لوگوں واٹر پارک پرحملہ کر دیا، جس کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی آر جے ڈی لیڈر یاسر امام کے ذاتی سیکورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے بھی فائرنگ کر دی۔ ایک کے بعد ایک تقریباً 100 راؤنڈ گولی چلی، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ ایک نوجوان کو اس وقت گولی مار دی گئی جب گلوکار اور دیگر کے ذاتی باؤنسروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔ ہجوم کے حملے میں ایک مقامی صحافی اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلوکار روشن روحی سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔اس واقعہ میں ایک صحافی شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ واقعہ میں ایک نوجوان کو بھی گولی لگی ہے۔ اسے آناً فاناً میں علاج کے لئے صدر اسپتال بہا رشریف لایا گیا۔ جہاں سے ابتدائی طبی علاج کےبعد بہتر علاج کے لئے اعلیٰ مرکز پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ جائے وقوعہ سے کھوکھا اور 4 جدید ترین اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ کئی لوگوںکو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan