ایرانی ڈرونز کا کویت میں دو آئل ریفائنریوں پر حملہ۔
استنبول/کویت، 19 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں تقریباً تین ہفتوں سے جاری جنگ کے درمیان ایران نے جمعرات کی صبح کویت میں دو آئل ریفائنریوں مینا الاحمدی ریفائنری اور مینا عبداللہ ریفائنری پر ڈرون حملے کیے جس سے آگ لگ گئی۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے حملے
حملہ


استنبول/کویت، 19 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں تقریباً تین ہفتوں سے جاری جنگ کے درمیان ایران نے جمعرات کی صبح کویت میں دو آئل ریفائنریوں مینا الاحمدی ریفائنری اور مینا عبداللہ ریفائنری پر ڈرون حملے کیے جس سے آگ لگ گئی۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال پر فوری قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترکی کی سرکاری انادولو ایجنسی (اے اے)، کویت کے مرکزی اخبار، کویت ٹائمز اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق، کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے جمعرات کو کہا کہ ملک کی دو بڑی آئل ریفائنریوں پر ایرانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں بعض مقامات پر آگ لگ گئی۔ تاہم زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق، ایک ڈرون نے مینا الاحمدی ریفائنری کے آپریشنل یونٹ کو نشانہ بنایا، جب کہ دوسرے نے مینا عبداللہ ریفائنری کو نشانہ بنایا، دونوں کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کے زیر انتظام ہے۔

حملوں کے بعد ریفائنریوں میں آگ بھڑک اٹھی، اور انہیں بجھانے کے لیے فوری طور پر ایمرجنسی اور ریپڈ ریسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔ کویت نیوز ایجنسی (کے یو این اے) کے مطابق فائر فائٹنگ کی 6 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر کامیابی سے قابو پالیا۔

کے این پی سی نے کہا کہ ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور سہولیات کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں، اور متعلقہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ واقعات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ کویت نے حالیہ دنوں میں کئی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ ان مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے جنہیں امریکی فوجی استعمال کرتاہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande