فلم ’کیری آن جٹا 4‘ کا ٹیزر ریلیز
پنجابی سنیما کے سپر اسٹار گپی گریوال ایک بار پھر اپنی ہٹ فرنچائزی ”کیری آن جٹا“ کی چوتھی قسط کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ”کیری آن جٹا 4“ کا ٹیزر 19 مارچ 2026 کو ریلیز کر دیا گیا، جس نے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پیدا کر دیا ہے
Teaser-of-the-film-Carry-On-Jatta-4-released


پنجابی سنیما کے سپر اسٹار گپی گریوال ایک بار پھر اپنی ہٹ فرنچائزی ”کیری آن جٹا“ کی چوتھی قسط کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ”کیری آن جٹا 4“ کا ٹیزر 19 مارچ 2026 کو ریلیز کر دیا گیا، جس نے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پیدا کر دیا ہے ۔ ٹیزر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے مطابق یہ فلم 26 جون 2026 کو سینما گھروں میں آنے کی امید ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری سمیپ کانگ نے کی ہے اور اسے گپی گریوال اور رونیت کور گریوال نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہمبل موشن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو پیش کیا گیا ہے۔ ٹیزر میں وہی کلاسک کامک ٹائمنگ، مزیدار کنفیوژن، اور زبردست انٹرٹینمنٹ نظر آ رہا ہے جس نے اس فرنچائز ی کو شائقین کی پسندیدہ فلم بنا دیا ہے۔

ٹیزر کا سب سے جذباتی حصہ آنجہانی لیجنڈری کامیڈین جسویندر بھلا کوپیش کیا گیا خراج عقیدت ہے، جس نے مداحوں کو متاثر کیا۔ فلم میں سرگن مہتا، بنو ڈھلون، گرپریت گوگی اور کرم جیت انمول جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ شائقین امید کر رہے ہیں کہ ”کیری آن جٹا 4“ پچھلی تین فلموں کی طرح باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande