
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 سے قبل اپنی کوچنگ ٹیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ فرنچائزی نے آئرلینڈ کے سابق آل راو¿نڈر جان مونی کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
دہلی کیپٹلز نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر لکھا، ”دہلی کے ڈیفنس میں آئرش اسٹیل کا جڑنا ۔ خوش آمدید، جان مونی“۔
کرک بز کے مطابق، مونی ، ایٹون راکس اور گیانیشور راو کی جگہ لیں گے ، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں یہ کردار ادا کیا تھا۔ 44 سالہ مونی اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
وہ ہیڈ کوچ ہیمنگ بدانی کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے ہیں، جس میں ایان بیل اسسٹنٹ کوچ، مناف پٹیل گیندبازی کوچ اور وینوگوپال راو¿ ڈائریکٹر آف کرکٹ ہیں۔
مونی نے آئرلینڈ کے لیے 64 ون ڈے اور 27 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اس دورا ن ون ڈے میں 963 اور ٹی 20 میں 231 رن بنائے ہیں۔ اس کھلاڑی کے پاس ون ڈے میں 47 اور ٹی 20 میں 10 وکٹیں درج ہیں۔
اکشر پٹیل کی کپتانی والی دہلی کیپٹلس اپنی آئی پی ایل 2026 کی مہم یکم اپریل کو لکھنو¿ کے ایکانا اسٹیڈیم میں لکھنو¿ سپر جائنٹس کے خلاف شروع کرے گی۔ دہلی نے ابھی تک آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیتا ہے اور وہ اپنی پہلی آئی پی ایل ٹرافی کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد