
لاس اینجلس، 19 مارچ (ہ س)۔ نائٹ رائیڈرز گروپ نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے 2026 کے لیے اپنے باضابطہ گھریلو میدان کا اعلان کیا ہے۔ یہ نائٹ رائیڈرز کرکٹ فیلڈ کیلیفورنیا کے پومونا فیئرپلیکس میں واقع ہے۔ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی ) ٹیم، لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز (ایل اے کے آر ) اس گراو¿نڈ میں اپنے ایم ایل سی 2026 کے کچھ میچ کھیلے گی۔
جنوبی کیلیفورنیا میں اپنا کرکٹ گراو¿نڈ قائم کرکے، نائٹ رائیڈرز گروپ خطے کو امریکہ میں کرکٹ کے مستقبل کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا رہا ہے۔ یہ نیا گراو¿نڈ شائقین کو عالمی معیار کی کرکٹ کی سہولیات کے درمیان دنیا کے سب سے دلچسپ کھلاڑیوں کے اعلیٰ معیار کا پیشہ ورانہ کرکٹ کا لائیو تجربہ فراہم کرے گا۔
نائٹ رائیڈرز اسپورٹس کے شریک مالک شاہ رخ خان نے کہا،”گزشتہ چند برسوں میں، نائٹ رائیڈرز ایک عالمی خاندان کے طور پر پروان چڑھا ہے اور ہر نئی کامیابی ہمارے لیے خاص ہے۔ لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز (ایل اے کے آر ) کو نائٹ رائیڈرز کرکٹ کی شکل میں اپنا خود کا میدان ملتے دیکھنا انتہائی حیرت انگیز ہے۔ امریکہ ایک بہت بڑاکھیل بازار ہے، جہاں پرجوش شائقین ہیں اور ہم امید کرتے ہیں یہ میدان ایک ایسی جگہ بنے گا ، جہاں لوگ کھیل کا جشن منانے اور ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے ایک ساتھ آئیں گے۔ میں لاس اینجلس میں نائٹ رائیڈرز کے اس نئے باب کے لئے کافی پرجوش ہوں۔“
نائٹ رائیڈرز اسپورٹس کے سی ای او وینکی میسور نے کہا، ”لاس اینجلس دنیا کی سب سے زیادہ متحرک کھیلوں کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور نائٹ رائیڈرز برانڈز کے لیے ایک اہم مقام رکھتا ہے۔“ فیئرپلیکس کے ساتھ شراکت داری میں نائٹ رائیڈرز کرکٹ فیلڈ کا قیام ہماری فرنچائزی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم امریکہ میں کرکٹ کے قیام اور ترقی کے لیے فیئرپلیکس کے ساتھ طویل مدتی شراکت کے منتظر ہیں۔“
فیئرپلیکس کے صدر اور سی ای او والٹر ایم مارکیز نے کہا کہ یہ تنظیم کے لیے ایک اہم حصولیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا،”ہم اپنے کیمپس میں دنیا کے عظیم ترین کھیلوں میں سے ایک کرکٹ کو پیش کرنے کے لیے نائٹ رائیڈرز کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔“
ایم ایل سی کے تین سیزن میں ایل اے کے آر اب تک خطاب جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد