علی لاریجانی کے قاتلوں کو ان کے خون کا حساب جلد دینا ہو گا: مجتبیٰ خامنہ ای
تہران ،19مارچ (ہ س )۔ نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف ڈاکٹر علی لاریجانی اور سربراہ بسیج فورسز میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گ
علی لاریجانی کے قاتلوں کو ان کے خون کا حساب جلد دینا ہو گا: مجتبیٰ خامنہ ای


تہران ،19مارچ (ہ س )۔

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سیکیورٹی چیف ڈاکٹر علی لاریجانی اور سربراہ بسیج فورسز میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ شب پیغامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے دونوں رہنماو¿ں کی شہادت کے گہرے دکھ و غم کا اظہار اور لواحِقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغامات میں 5 دہائیوں سے ایرانی سیاسی اور حکومتی قیادت کا حصہ بنے رہنے والے علی لاریجانی کو ایک ذہین، وفادار اور ممتاز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیت کے قتل سے ان کی اہمیت اور اسلام کے دشمنوں کی ان سے نفرت ظاہر ہوتی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید لکھا ہے کہ اسلام مخالف عناصر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے سائے تلے یہ خون بہانا اسے مزید مضبوط کرتا ہے اور ہر خون کی ایک قیمت ہے جس کا حساب ان شہداء کے قاتلوں کو جلد دینا ہوگا۔

رہبر اعلیٰ نے یہ بھی لکھا ہے کہ رضا سلیمانی طویل عرصے تک راہِ خدا میں جدوجہد میں مصروف رہے اور اس راستے میں شہید ہو گئے، ان کا قتل اس امر کی یاد دہانی ہے کہ بسیج کی اہمیت کس قدر عظیم ہے۔ دشمن کس شدت سے اس کے مقابلے سے خائف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande