علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے: روسی صدر پوتن
ماسکو،19مارچ (ہ س )۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی رہنما کی شہادت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین ال
علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے: روسی صدر پوتن


ماسکو،19مارچ (ہ س )۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی رہنما کی شہادت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔ قبل ازیں روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande