سعودی عرب کا سفارتی زون کی طرف آنے والے ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ
ریاض، 18 مارچ(ہ س)۔خلیجی ممالک پر ایران کی مسلسل جارحیت کے جلو میں سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کے مغرب میں واقع سفارتی زون کے قریب آنے والے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے۔وزارت نے آج بدھ کے روز اپنے ''ایکس'' اکاؤنٹ پر ا
سعودی عرب کا سفارتی زون کی طرف آنے والے ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ


ریاض، 18 مارچ(ہ س)۔خلیجی ممالک پر ایران کی مسلسل جارحیت کے جلو میں سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کے مغرب میں واقع سفارتی زون کے قریب آنے والے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے۔وزارت نے آج بدھ کے روز اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ سفارتی محلے کے قریب آنے کی کوشش کے دوران دو دشمن ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب آج ہی اس سے قبل مشرقی صوبے میں بھی ایک ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔سعودی دفاعی دستوں نے اس سے قبل دارالحکومت ریاض کے صوبے الخرج کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو بھی ناکام بنایا تھا، جبکہ ان میزائلوں کے ٹکڑے کسی نقصان کے بغیر پرنس سلطان ایئر بیس کے قرب و جوار میں گرے تھے۔اسی طرح چند ہی گھنٹوں کے دوران مشرقی صوبے الشرقیہ میں دشمن کے 19 ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے پہلے ہی ایران کی جانب سے ممالک کی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔سعودی عرب نے خلیجی ممالک اور اردن کے خلاف ظالمانہ ایرانی جارحیت اور کھلی خلاف ورزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے... اور برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی و تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں ان کی مدد کے لیے وقف کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande