ایران کا علی لاریجانی کے موت کا بدلہ لینے کا اعلان، رات بھر تل ابیب پر ہوتی رہی میزائلوں کی بارش
تہران،18 مارچ (ہ س)۔ایران کی جانب سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کی ہلاکت کے با ضابطہ اعلان کے بعد ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی نے فیصلہ کن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔امیر حاتمی نے آج بروز بدھ ایک بیان میں کہا کہ س
ایران کا علی لاریجانی کے موت کا بدلہ لینے کا اعلان، رات بھر تل ابیب پر ہوتی رہی میزائلوں کی بارش


تہران،18 مارچ (ہ س)۔ایران کی جانب سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کی ہلاکت کے با ضابطہ اعلان کے بعد ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی نے فیصلہ کن جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔امیر حاتمی نے آج بروز بدھ ایک بیان میں کہا کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری کے قتل پر ہمارا رد عمل فیصلہ کن اور پشیمان کر دینے والا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔دوسری جانب العربیہ اور الحدث کے نمائندے نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی میزائل داغے جانے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوب میں ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔نمائندے نے یہ بھی اشارہ کیا کہ تل ابیب اور بیت المقدس کی طرف میزائل داغے جانے کا مشاہدہ کیا گیا جہاں انہیں ناکارہ بنائے جانے کے بعد سائرن بجنے لگے۔ اس کے علاوہ انہوں نے واضح کیا کہ تل ابیب میں گرنے والے ایک میزائل کے ٹکڑوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔اس کے مقابلے میں تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید مغربی حکام سے اس جنگ کی مخالفت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح یورپی یونین نے بھی گذشتہ روز جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے پوری دنیا پر اس کے معاشی اثرات سے خبردار کیا تھا۔ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) میں اپنے یورپی اتحادیوں پر تنقید کے نشتر چلائے ہیں کیونکہ انہوں نے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، حالانکہ ٹرمپ کے مطابق یہ اتحادی تہران کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔تہران نے سکیورٹی خطرات اور مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے اس آبنائے کو عملی طور پر بند کر رکھا ہے۔ٹرمپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ابھی جنگ روکنے کا وقت نہیں آیا، باوجود اس کے کہ انہوں نے گذشتہ روز شام کو اس کے خاتمے کے قریب ہونے کا اشارہ دیا تھا۔دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے، اس کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور وہاں کے حکومتی نظام کو غیر مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد ایرانی عوام کی تحریک کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے جیسا کہ انہوں نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande