دستور بچاو مہم سے سرخیوں میں آئے بودھ راجیہ سبھا پہنچے
دستور بچاو مہم سے سرخیوں میں آئے بودھ راجیہ سبھا پہنچے چنڈی گڑھ، 17 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کے ٹکٹ پر ہریانہ سے راجیہ سبھا پہنچنے والے کرم ویر سنگھ بودھ درج فہرست ذات (ایس سی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ کرم ویر ضلع امبالہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ 2024 کے ہریانہ
کانگریس سے راجیہ سبھا جانے والے کرم ویر بودھ


دستور بچاو مہم سے سرخیوں میں آئے بودھ راجیہ سبھا پہنچے

چنڈی گڑھ، 17 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کے ٹکٹ پر ہریانہ سے راجیہ سبھا پہنچنے والے کرم ویر سنگھ بودھ درج فہرست ذات (ایس سی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ کرم ویر ضلع امبالہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں ملانا نشست سے ٹکٹ کے دعویدار تھے۔ ہریانہ سول سکریٹریٹ سے تقریباً پانچ سال پہلے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے کرم ویر کی اہلیہ محکمہ محنت میں اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔

راہل گاندھی کی ’دستور بچاو مہم‘ میں بودھ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کا صلہ انہیں اس اعزاز کی شکل میں ملا۔ جب ان کے ٹکٹ کا اعلان ہوا تو کانگریس کے تمام اراکین اسمبلی حیران رہ گئے، کیونکہ ان کے لیے یہ چہرہ بالکل انجان تھا۔ ہریانہ کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کے بعد جنم لینے والی تحریک کی باگ ڈور کافی حد تک کرم ویر بودھ نے سنبھالی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہریانہ کے ایک آئی اے ایس افسر نے انہیں ٹکٹ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande