امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ میں تیسرے ہفتے مزید شدت
تہران، 16 مارچ (ہ س)۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے شعلے تیسرے ہفتے میں مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ایران نے کویت، ترکی اور متحدہ عرب امارات میں واقع متعدد امریکی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ اس نے اسرائیلی اور امریکی اڈوں پر میزائل اور
امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ میں تیسرے ہفتے مزید شدت


تہران، 16 مارچ (ہ س)۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے شعلے تیسرے ہفتے میں مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ایران نے کویت، ترکی اور متحدہ عرب امارات میں واقع متعدد امریکی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ اس نے اسرائیلی اور امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون بھی داغے ہیں۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چار امریکی فضائی اڈوں پر مربوط میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے اپنی طرف سے کہا ہے کہ اس کی فوجی دستوں نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی بحری افواج نے اتوار کی نصف شب اور صبح کے درمیانی گھنٹوں میں امریکی ایئر بیس پر چار مربوط میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں امریکی افواج سے وابستہ کمانڈ سینٹرز، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاورز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ سیٹلائٹ کی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ نشانہ بنائے گئے اڈوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا، لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پورے جنوبی لبنان میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ضلع نباتیہ کے قصبے جبدین کو نشانہ بنایا۔ حنین، کفر، آیتہ الشعب اور یاتر سے بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس سے قبل، ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ مشی گن، امریکہ میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے کے پیچھے حزب اللہ کمانڈرکے ایک بھائی کا ہاتھ تھا۔ یہ کامنڈر - ابراہیم - گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی فضائیہ کے فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande