
پرتاپ گڑھ، 16 مارچ (ہ س) ۔
اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے انتو تھانہ علاقے کے تحت پیر کو ایک گھر کے ایک کمرے میں ماں اور بیٹے کی خون سے لت پت لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
انتو پولس اسٹیشن انچارج ابھیشیک سروہی نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت شیو پتی موریہ (40) اور اس کے بیٹے آیان (12) کے طور پر ہوئی ہے، جو پارا حمید پور گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ اسٹیشن آفیسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متوفی خاتون شیو پتی کا شوہر دنیش کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتا ہے۔ آج صبح (پیر)، متوفی خاتون کے گھر کے پاس سے گزرنے والے ایک شٹرنگ میسن نے کھڑکی سے اندر پڑی لاشوں کو دیکھا۔ اس نے فوری طور پر گاو¿ں والوں کو باخبر کیا ، جس سے ایک بڑی بھیڑ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ماں بیٹے کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا۔
اسٹیشن آفیسر نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ