
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔ اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمھمپتی نے پیر کو پارلیمنٹ کے احاطے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر ہری بابو کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ڈاکٹر ہری بابو نے ایکس پر کہا، مجھے آج پارلیمنٹ میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ میں نے انہیں اڈیشہ میں جاری ترقیاتی پروگراموں، مختلف شعبوں میں ہو رہی مسلسل پیش رفت، اور ریاست کی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan