
- ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر رہنمائی لی
بھوپال، 16 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پیر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے غیر رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت کی اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔
دراصل، سال 2026 کو مدھیہ پردیش میں کسانوں کی بہبود کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس دوران ریاست بھر میں کسانوں کے مفاد میں مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پیر کو نئی دہلی کے دورے کے دوران، وزیر اعظم مودی سے غیر رسمی ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران ،انہوں نے وزیر اعظم کو کسان بہبود سال کے تحت ریاست میں منعقد کئے گئے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے انہیں ریاست میں کسانوں کے مفاد میں کی جا رہی کوششوں اور ریاست کی ترقی سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پر مذکورہ معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ کسان بہبود سال کے تحت ریاست میں زرعی ترقی کو فروغ دینے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ان کوششوں کی ستائش کی اور رہنمائی فراہم کی۔
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاستی حکومت کسانوں، خواتین، غریبوں اور نوجوان کی بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ کسان بہبود سال کے تحت، تقریباً 16 محکمے بشمول زراعت، مویشی پروری ، ماہی پروری اور باغبانی، مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔ کسان بہبود سال کے ذریعے کسانوں کو نئی اسکیموں اور سہولیات سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ریاستی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس سمت میں کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تال میل سے ریاست میں سرمایہ کاری، روزگار اور کسانوں کی بہبود کے شعبوں میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے پارلیمنٹ ہاو¿س کا بھی دورہ کیا اور مدھیہ پردیش کی ترقی، مرکز-ریاست کے تال میل اور مفاد عامہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مختلف اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد