بیڑ کے گاؤں میں نابالغ شادی شدہ لڑکی پر زیادتی کا معاملہ، ریاستی خواتین کمیشن نے دیئے تحقیقات کے احکامات
بیڑ کے گاؤں میں نابالغ شادی شدہ لڑکی پر زیادتی کا معاملہ، ریاستی خواتین کمیشن نے دیئے تحقیقات کے احکاماتبیڑ ، 16 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے ہیوڑہ پہاڑی گاؤں میں ایک نابالغ شادی شدہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر ریاستی خواتین کمی
Crime Maha Beed Women Commission Action


بیڑ کے گاؤں میں نابالغ شادی شدہ لڑکی پر زیادتی کا معاملہ، ریاستی خواتین کمیشن نے دیئے تحقیقات کے احکاماتبیڑ ، 16 مارچ (ہ س)۔ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے ہیوڑہ پہاڑی گاؤں میں ایک نابالغ شادی شدہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر ریاستی خواتین کمیشن نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پولیس کو فوری اور مکمل تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم نے لڑکی کو گھر سے اغوا کیا اور اسے دریا کے کنارے لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں اسے پوری رات گاؤں کی چاوڑی میں باندھ کر رکھا گیا جس کے بعد یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے معاملے کا سخت نوٹس لیا اور تفتیشی افسر اتول کمار لانڈگے سے فون پر بات کر کے تفصیلی تحقیقات کی ہدایت دی۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ متاثرہ لڑکی کی گزشتہ سال کم عمری میں شادی کر دی گئی تھی۔ اس پر خواتین کمیشن نے اس شادی میں شریک افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو 17 مارچ تک پولیس حراست میں رکھا گیا ہے اور اس معاملے پر انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد ضلع بیڑ میں عوامی سطح پر شدید ناراضگی دیکھنے میں آ رہی ہے اور لوگوں نے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande