
علی گڑھ, 16 مارچ (ہ س)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ملاپورم سنٹر کے طلبہ کو بینک آف بڑودہ کے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی اقدام کے تحت قائم بینک آف بڑودہ ایکسیلنس ایوارڈز 2025 سے نوازا گیا۔ مس منتشا خان (بی اے ایل ایل بی، سال پنجم) کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ جبکہ اظہرالدین (بی اے ایل ایل بی، سال پنجم) کو اسپورٹس ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اسی طرح مس افینہ ایس ایس (بی اے ایل ایل بی، سال پنجم) کو تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مجموعی کارکردگی پر آل راؤنڈر ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ہر ایوارڈ کے ساتھ 31000 روپے نقد اور ایک ٹرافی دی گئی۔ تقریب میں مسٹر پی ومل جیت، ریجنل منیجر، بینک آف بڑودہ(تھریسور ریجن)، مسٹر تھومس ٹی پی، سینئر منیجر اورمسٹر پال، ریجنل بزنس ڈیولپمنٹ منیجر موجود تھے۔
اے ایم یو ملاپورم سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم شاہ الحمید نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں تعلیمی اور ہم نصابی میدان میں بہترین کارکردگی کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔ ڈاکٹر شیلی وکٹر اور ڈاکٹر جیجو جارج، اسسٹنٹ ڈینز آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر تقریب کے کوآرڈنیٹر تھے۔ ڈاکٹر عظمت علی نے اظہار تشکر کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ