انتخابات سے پہلے افسران کے تبادلے کوٹی ایم سی نے بنگال کے خلاف قرار دیا، گری راج نے درعمل دیتے ہوئے کہا – یہ الیکشن کمیشن کا حق ہے
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے ذریعہ ریاست کے چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور کولکاتا پولیس کمشنر کے تبادلے کئے جانے پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ارکان پارلیمنٹ سوگت رائ
BENGAL-POLLS-OFFICERS-TRANSFER-ROW


نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے ذریعہ ریاست کے چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور کولکاتا پولیس کمشنر کے تبادلے کئے جانے پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ارکان پارلیمنٹ سوگت رائے، ساگریکا گھوش اور کیرتی آزاد نے اسے الیکشن کمیشن کے اختیارات کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا جبکہ مرکزی ٹیکسٹائل وزیر گریراج سنگھ نے اسے آئینی کمیشن کا حق قرار دیا۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ اقدام بنگال کے خلاف ہے اور اس سے انتخابات کا انعقاد مزید مشکل ہو جائے گا۔ انتخابات دو مرحلوں میں ہو رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے ۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ساگریکا گھوش نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے آدھی رات کو بنگال کے چیف سکریٹری اور ہوم سکریٹری کا تبادلہ کرکے منتخب حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ یہ اقدام جمہوری حقوق کو نقصان پہنچانے والا ہے اور رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ایوان میں یہ مسئلہ اٹھایا، جس کے نتیجے میں ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ سے واک آو¿ٹ کر گئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کمیشن نے ایس آئی آر کے ذریعے ریاست کی ووٹر لسٹ سے 50 لاکھ لوگوں کو باہر رکھا ہے ، جس سے انہیں ووٹ دینے کا حق نہیں مل رہا ہے۔ بنگال کے عوام انتخابات میں بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی ریاست میں بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ریاست میں پہلے بھی کئی مرحلوں میں انتخابات ہو چکے ہیں۔ اس بار، دو مرحلوں میں کروا رہے ہیں۔ یہ لوگ کتنی ہی کوشش کرلیں، کچھ نہیں بدلے گا۔ مرکزی حکومت چاہے کتنی ہی کوشش کرلے، بنگال کے لوگوں کے دلوں سے ممتا بنرجی کو نہیں نکال پائے گی۔

ادھر، مرکزی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کسی اہلکار کو ہٹانے یا برقرار رکھنے کا حق ہے۔ ٹی ایم سی اس طرح کے الزامات لگا کر آئینی ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بنگال کے لوگ ٹی ایم سی کو منہ توڑ جواب دیں گے اور اس بار ترنمول کانگریس مشکل میں پڑ جائے گی۔ اب تک ٹی ایم سی غنڈوں کے سہارے حکومت کرتی رہی ہے لیکن اس بار عوام انہیں سبق سکھائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande