اے ایم یو میں 25-26 مارچ کو پھولوں کی سالانہ نمائش منعقد ہوگی
علی گڑھ, 16 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محکمہ آراضی و باغات کی جانب سے آئندہ 25 اور 26 مارچ کو گلستانِ سید میں سالانہ پھولوں کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ یونیورسٹی، ادارہ جاتی اور نجی باغات کے سلسلہ میں جج صاحبان 23 اور 24 مارچ کو فی
فلوور


علی گڑھ, 16 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محکمہ آراضی و باغات کی جانب سے آئندہ 25 اور 26 مارچ کو گلستانِ سید میں سالانہ پھولوں کی نمائش منعقد کی جائے گی۔

یونیورسٹی، ادارہ جاتی اور نجی باغات کے سلسلہ میں جج صاحبان 23 اور 24 مارچ کو فیصلہ کریں گے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء اپنے باغات کی ججنگ کے لیے 19 مارچ تک دفتری اوقات میں محکمہ آراضی و باغات میں انٹریز جمع کرا سکتے ہیں۔ گملوں میں لگے پودوں کی انٹری24 مارچ کو صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک کرائی جاسکتی ہے جبکہ کٹے ہوئے پھولوں کی انٹری 25 مارچ کو صبح 7 بجے سے پہلے نمائش کے مقام پر قبول کی جائے گی۔

مقابلے میں مختلف زمروں کے باغات شامل ہوں گے جن میں مختلف سائز کے یونیورسٹی باغات، ادارہ جاتی باغات اور نجی باغات شامل ہیں۔

محکمہ آراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے بتایا کہ پھولوں کی سالانہ نمائش کا مقصد باغبانی کو فروغ دینا، ماحولیاتی شعور کو بڑھانا اور یونیورسٹی کے ساتھ ہی وسیع تر کمیونٹی میں خوبصورت لینڈ اسکیپنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande