
نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔
پانچواںپی سی بی پی بابا دیپ سنگھ ہاکی انویٹیشنل ٹورنامنٹ (مرد اور خواتین) 16 سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا۔ دہلی یونیورسٹی کا شری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج ہر سال اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتا ہے۔
مقابلے کا افتتاح پیٹرولیم اسپورٹس پروموشن بورڈ (پی ایس پی بی) کے مشیر للت وتس کریں گے۔ دہلی یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے شعبہ کی سربراہ پروفیسر سریتا تیاگی مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر میزبان خالصہ کالج کے پرنسپل پروفیسر گروموہندر سنگھ بھی موجود رہیں گے۔
خالصہ کالج کی ڈائریکٹر اندرپریت کور کے مطابق یہ ٹورنامنٹ مردوں اور خواتین کے زمرے میں انٹر کالج سطح پر منعقد ہوگا۔ مردوں کی ہاکی میں سات اور خواتین کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دونوں کیٹگریز لیگ کم ناک آو¿ٹ فارمیٹ میں کھیلی جائیں گی۔ فائنل پول میں سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ