
نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س) مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اپریل میں طے شدہ بحرین گراں پری اور سعودی عرب گراں پری کا انعقاد نہیں ہوگا۔ فارمولہ 1 نے وسیع جائزہ اور بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
منتظمین کے مطابق کئی آپشنز پر غور کیا گیا لیکن بالآخر فیصلہ کیا گیا کہ اپریل کے شیڈول میں کوئی متبادل ریس شامل نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، فارمولہ 2، فارمولا 3، اور ایف1 اکیڈمی کے طے شدہ راو¿نڈ شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی ایل آٹوموبائل(ایف آئی اے) اور متعلقہ پروموٹرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا۔
فارمولہ 1 کے سربراہ سٹیفانو ڈومینیکلی نے کہا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن موجودہ حالات کے پیش نظر درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارمولا 1 منتظمین اور پروموٹرز کے تعاون کا مشکور ہے، جو جوش اور توانائی کے ساتھ ریس کی میزبانی کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ڈومینیکلی نے امید ظاہر کی کہ فارمولہ 1 ان مقامات پر واپس آجائے گا جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے۔
ایف آئی اے کے صدر محمد بن سلیم نے کہا کہ ایف آئی اے ہمیشہ اپنی کمیونٹی اور ساتھیوں کی حفاظت اور بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وسیع مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور تنظیم کو امید ہے کہ جلد ہی خطے میں امن و استحکام لوٹ آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحرین اور سعودی عرب فارمولا 1 سیزن کے لیے انتہائی اہم ہیں اور جیسے ہی حالات اجازت دیں گے وہاں دوبارہ ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی