سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں : عباس عراقچی
تہران،15مارچ(ہ س)۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکہ کی طرف سے اس رپورٹ کے سامنے آنے پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر زخمی ہیں۔جمعہ کے
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں : عباس عراقچی


تہران،15مارچ(ہ س)۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکہ کی طرف سے اس رپورٹ کے سامنے آنے پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم لیڈر زخمی ہیں۔جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا انہیں یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے جانشین اور ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے شروع میں ہی زخمی ہوگئے تھے۔وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتہ کے روز اس بارے میں کہا کہ سپریم لیڈر خیریت سے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں بہ احسن نبھائیں گے جیسا کہ انہوں نے پچھلے روز اپنا ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande