
کولکاتا، 14 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکاتہ آمد سے عین ایک رات قبل میٹروپولیٹن شہر میں حکمراں ترنمول کانگریس نے بقایا مرکزی فنڈز کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہورڈنگ لگا کر سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی۔ان ہورڈنگز میں ”گو بیک مودی“ کا نعرہ بھی نمایاں طور پر ظاہر کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم کی ہفتے کے روز کولکاتا کے بریگیڈ گراو¿نڈ میں ایک انتظامی میٹنگ کے ساتھ ایک بڑی سیاسی ریلی کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ شہر بھر میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں۔ مختلف مقامات پر اجتماع سے متعلق ہورڈنگز آویزاں کیے گئے۔
اس کے جواب میں ترنمول کانگریس نے ریلی سے ایک رات پہلے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں ہورڈنگز لگا دیئے۔ ان ہورڈنگز میں دعویٰ کیا گیاہے کہ مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کا ایک لاکھ 96ہزار کروڑ روپے بقایا ہے۔یہ ہورڈنگز ماں فلائی اوور سمیت کئی اہم مقامات پر واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس طویل عرصے سے الزام لگاتی رہی ہے کہ مرکزی حکومت سیاسی وجوہات کی بنا پر ریاستی مالیاتی دین داریوں کو روک رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت محدود وسائل کے باوجود اپنی اسکیموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترنمول کانگریس کے مطابق، 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد مختلف مرکزی اسکیموں، جیسے دیہی سڑک اسکیم، 100 دن کے کام کا پروگرام، ہاؤسنگ اسکیم اور جل جیون مشن کے لیے فنڈنگ روک دی گئی ۔ تاہم مرکزی حکومت نے ان الزامات پر مختلف موقف کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی قیادت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاستی حکومت نے ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لاکھوں مستحقین کو امداد فراہم کی تھی اور آنے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے بھی تقریباً 32 لاکھ لوگوں کو پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ، ترنمول کانگریس نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی اسکیم کے لیے فنڈز نہ ملنے کے باوجود، ریاستی حکومت نے اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے پتھ شری پروجیکٹ شروع کیا، جس کے تحت تقریباً 20,000 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ گاو¿ں اور شہروں میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا کام بھی ہمارا پاڑہ ہماراسمادھان پہل کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد