منی پور میں منشیات کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار
منی پور میں منشیات کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار امپھال، 14 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے علیحدہ علیحدہ حصوں میں مہم چلاتے ہوئے منشیات کے ساتھ اسمگلنگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر سے آج جاری اطلاع کے مطابق منی پور
منی پور پولیس کے ذریعہ گرفتار منشیات کے ساتھ اسمگلر


منی پور پولیس کے ذریعہ گرفتار منشیات کے ساتھ اسمگلر


منی پور میں منشیات کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار

امپھال، 14 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے علیحدہ علیحدہ حصوں میں مہم چلاتے ہوئے منشیات کے ساتھ اسمگلنگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر سے آج جاری اطلاع کے مطابق منی پور پولیس نے سیکمائی پولیس اسٹیشن گیٹ ناکا چیک پوائنٹ سے منشیات کے ساتھ اسمگلنگ کے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت ناگالینڈ کے ڈیما پور باشندہ عبدالکلام آزاد (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کے پاس سے تقریباً 261 گرام ہیروئن پاوڈر، ایک چار پہیہ گاڑی شیورلے کروز ( سی-07۔این ایل-0870) برآمد کی گئی ہے۔

وہیں ایک دوسری مہم میں منی پور پولیس نے جمعرات کو امپھال مشرقی ضلع کے اینڈرو تھانہ کے تحت یائیری پوک یامبیم علاقے سے منشیات اسمگلنگ کے دو ملزمین کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت محمد عظیم الدین (31) اور محمد جابر (27) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے تقریباً 1.04 کلوگرام براون شوگر، دو موبائل فون مع سم کارڈ اور ایک دو پہیہ گاڑی ہونڈا ڈیو اسکوٹر (ایم ایل-06۔ ایس ایکس 5443) برآمد کی گئی ہے۔ پولیس دونوں ہی معاملات میں قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande