آسام دورے کے دوسرے دن آج وزیر اعظم براک گھاٹی کو بڑا تحفہ دیں گے
سلچر، 14 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے آسام دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو براک گھاٹی کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم تقریباً 23,550 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کری
گوہاٹی میں جمعہ کو منعقدہ پروگرام میں چائے قبائلی برادری کے ایک شخص کو زمین کا پٹہ فراہم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی


سلچر، 14 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے آسام دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو براک گھاٹی کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم تقریباً 23,550 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم جمعہ کو دو روزہ آسام دورے پر گوہاٹی پہنچے۔ اس دوران بارش کے باعث وزیر اعظم کا کوکراجھار کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ گوہاٹی سے ہی کوکراجھار کے پروگرام کو وزیر اعظم نے ورچوئل ذرائع سے خطاب کیا۔ ساتھ ہی مختلف پروگراموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران شام کو ایک دوسرے پروگرام میں وزیر اعظم نے چائے قبائلی برادری کو زمین کا پٹہ فراہم کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande