
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا گروپ کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج (ہفتہ) کو مغربی ایشیا کے خطے سے آنے اور جانے والی 80 شیڈول اور غیر شیڈول پروازیں چلائیں گی۔
ایئر انڈیا نے ’ایکس‘ پوسٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ایئر لائنز 14 مارچ کو جدہ اور مسقط کے لیے اپنی اپنی شیڈول خدمات آپریٹ کریں گی۔ ان میں کل 18 پروازیں ہیں۔ امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان اس خطے میں جاری کشیدگی نے فضائی آپریشن کو کافی حد تک متاثر کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ’’طے شدہ خدمات کے علاوہ، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کے لیے کل 62 غیر طے شدہ پروازیں چلائیں گے، جو روانگی کے ہوائی اڈوں پر سلاٹ کی دستیابی اور اس وقت دیگر موجودہ حالات سے مشروط ہیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن