روس نے کیوبا پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کی مذمت کی
ماسکو،13مارچ(ہ س)۔روس نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ماسکو کے روایتی اتحادی کیوبا پر قبضہ کا اقدام کرنے کے لیے بلیک میلنگ اور دھمکیوں کی مذمت کی۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو کیوبا کو ہر ممکن سیاسی اور سفارت
روس نے کیوبا پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کی مذمت کی


ماسکو،13مارچ(ہ س)۔روس نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ماسکو کے روایتی اتحادی کیوبا پر قبضہ کا اقدام کرنے کے لیے بلیک میلنگ اور دھمکیوں کی مذمت کی۔ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو کیوبا کو ہر ممکن سیاسی اور سفارتی مدد فراہم کرے گا اور واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی کے سفارتی حل پر زور دیا۔ٹرمپ نے پیر کے روز کہا تھا، کیوبا ’شدید مسائل کا شکار‘ ہے اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ ’قبضہ دوستانہ‘ ہو سکتا ہے یا دوسری صورت بھی ممکن ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande