امریکہ کے مشی گن میں ٹیمپل اسرائیل پر حملہ، فائرنگ میں مشکوک شخص ہلاک
امریکہ کے مشی گن میں ٹیمپل اسرائیل پر حملہ، فائرنگ میں مشکوک شخص ہلاک واشنگٹن، 13 مارچ (ہ س)۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست مشی گن کے ویسٹ بلوم فیلڈ میں واقع ٹیمپل اسرائیل میں جمعرات کی دوپہر کیے گئے حملے کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک مشکوک شخص ک
مشی گن کے ویسٹ بلوم فیلڈ میں واقع ٹیمپل اسرائیل سے اٹھتا دھواں۔ فوٹو: سی بی ایس نیوز


امریکہ کے مشی گن میں ٹیمپل اسرائیل پر حملہ، فائرنگ میں مشکوک شخص ہلاک

واشنگٹن، 13 مارچ (ہ س)۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست مشی گن کے ویسٹ بلوم فیلڈ میں واقع ٹیمپل اسرائیل میں جمعرات کی دوپہر کیے گئے حملے کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک مشکوک شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس حکام نے کہا کہ عبادت گاہ (سنیگوگ) کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اوکلینڈ کاونٹی شیرف مائیکل بوچارڈ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

سی بی ایس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اوکلینڈ کاونٹی شیرف مائیکل بوچارڈ نے کہا کہ جمعرات کی دوپہر تقریباً 1.35 بجے پولیس نے ڈیٹروئٹ کے شمال مغرب کے مضافاتی علاقے ویسٹ بلوم فیلڈ میں ٹیمپل اسرائیل کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی۔ بوچارڈ نے کہا کہ ایک شخص عمارت کے مرکزی دروازے سے ہوتا ہوا ایک ہال وے میں داخل ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اس مشکوک شخص پر گولیاں چلا دیں۔

قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے مطابق، مشکوک شخص ٹرک سے رائفل لے کر نکلا اور سنیگوگ سیکورٹی نے اس کا سامنا کیا اور اسے مار گرایا۔ لیکن، بوچارڈ نے کہا کہ مشکوک شخص گاڑی میں مردہ پایا گیا۔ بوچارڈ نے کہا، ’’ایسے حالات میں کبھی کبھی حملہ آور یا مشکوک شخص خود کو مار لیتے ہیں۔‘‘

امریکہ کے یہودی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے سکیور کمیونٹی نیٹ ورک کے مطابق، ٹرک میں دو مشکوک افراد تھے۔ حالانکہ بوچارڈ نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ صرف ایک ہی مشکوک شخص تھا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرک میں مارٹر جیسے دھماکہ خیز مواد (ایکسپلوسو) تھے۔ ان کے بلڈنگ سے ٹکرانے پر آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں دھواں اٹھنے لگا۔ اس فائرنگ میں کئی لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

ہنری فورڈ ویسٹ بلوم فیلڈ اسپتال اور ہنری فورڈ پروویڈنس نووی اسپتال نے کہا کہ جائے وقوعہ پر زخمی ملنے والے آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بلوم فیلڈ پولیس نے دوپہر تقریباً 3.30 بجے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اب یہودی برادری کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مشکوک شخص کی لاش کی شناخت کرنا مشکل ہے۔

ٹیمپل اسرائیل امریکہ کی سب سے بڑی عبادت گاہ ہے۔ اس احاطے میں ایک اسکول بھی ہے۔ سنیگوگ نے کہا کہ جمعرات کو اسکول میں 140 طلبہ اور اساتذہ تھے۔ وہ تمام محفوظ ہیں۔ مشی گن کی گورنر گریچین وائٹمر نے حملے کو ’ہر برادری کے لیے بدترین خواب‘ قرار دیا۔ وائٹمر نے کہا کہ مشی گن میں یہودی دشمنی اور تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حملے کی تہہ تک جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande