
اسرائیل نے لبنان پر راکٹ اور میزائل داغے، بیروت میں کئی مقامات پر آگ لگی
بیروت، 13 مارچ (ہ س)۔ امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف 28 فروری سے شروع فوجی مہم کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے نظر نہیں آ رہے۔ اس جنگ میں ایران نواز لبنان کا جنگجو گروہ حزب اللہ بھی کود پڑا ہے۔ اس وجہ سے اسرائیل کو مسلسل دو محاذوں ایران اور حزب اللہ سے براہِ راست سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں تازہ حملے کر کے حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں آج علی الصبح راکٹ، میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ لبنان سے حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے پوری طاقت جھونک دے گا۔ اس لیے اب بیروت کے بیرونی علاقوں میں نئے حملے کیے گئے ہیں۔ اس کے جواب میں حزب اللہ نے بھی راکٹ داغے ہیں۔ لبنان کے حکام کے مطابق، دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع ایک یونیورسٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو ماہرینِ تعلیم کی موت ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن