ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے پر حملے جاری، 58 اسرائیلی زخمی
تہران،13مارچ(ہ س)۔ایران کی اسرائیل و امریکہ کے ساتھ جنگ کے 14 ویں روز میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایرانی دارالحکومت تہران کئی دھماکوں سے لرز اٹھا۔ایرانی نیوز ایجنسی ''تسنیم'' کے مطابق آج جمعے کے روز تہران کے کئی علاقوں میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران شدید
ایران اور اسرائیل کا ایک دوسرے پر حملے جاری، 58 اسرائیلی زخمی


تہران،13مارچ(ہ س)۔ایران کی اسرائیل و امریکہ کے ساتھ جنگ کے 14 ویں روز میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایرانی دارالحکومت تہران کئی دھماکوں سے لرز اٹھا۔ایرانی نیوز ایجنسی 'تسنیم' کے مطابق آج جمعے کے روز تہران کے کئی علاقوں میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ سب سے طاقتور دھماکے جنوبی تہران میں ہوئے۔ جبکہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، علاقوں کے رہائشیوں نے دھماکوں کی شدت سے اپنے گھروں کے لرزنے کی اطلاع دی۔

دوسری جانب اسرائیل نے آج جمعے کو اعلان کیا کہ ایران نے اس کی اراضی کی طرف میزائلوں کا نیا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ٹیلی گرام پر اعلان کیا کہ اس نے ایران سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کا پتہ لگایا ہے اور مزید یہ کہ دفاعی نظام نے خطرے کو روکنے کے لیے کام کیا۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ انتباہات کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ادھر اسرائیلی ایمبولینس سروس نے شمالی اسرائیل میں الجلیل کے ایک قصبے میں میزائل گرنے کے نتیجے میں 58 افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر زخم حملے کے نتیجے میں شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے آئے۔ جبکہ حزب اللہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کی طرف میزائلوں کی کئی کھیپیں داغی ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ کے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ایران، اسرائیل اور امریکہ کے رہنماو¿ں نے اپنے تازہ ترین بیانات میں مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری رہنے کے ساتھ لڑائی جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ اس جنگ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں خلل ڈال دیا ہے اور مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔

گذشتہ روز جمعرات کو سرکاری ٹیلی ویڑن پر ایک نیوز کاسٹر کی جانب سے پڑھے گئے اپنے پہلے بیان میں ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے لڑائی جاری رکھنے اور آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کا عہد کیا۔دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ’ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے بہترین حالات پیدا کر رہا ہے‘، لیکن انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ’یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے - کیونکہ حکومت کا تختہ اندر سے الٹا جاتا ہے’ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل مدد فراہم کر رہا ہے۔جہاں تک امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ کا تعلق ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک نے ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور باقی ماندہ قلیل تعداد کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے امکان کا اشارہ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande