
کولمبو،یکم مارچ (ہ س )۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کا شریک میزبان سری لنکا کا سفر ختم ہو گیاہے ۔ آخری میچ میں اسے پاکستان نے پانچ رنز سے شکست دے دی۔ تاہم اس فتح سے پاکستان کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا اور وہ بھی باہر ہو گیا۔ اب خبر سامنے آئی ہے کہ سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس معاملے سے کرکٹ سری لنکا (ایس ایل سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد سری لنکا کی مہم ختم ہونے کے بعد، جے سوریا نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کا اصل معاہدہ جون 2026 تک ہے۔ امکان ہے کہ وہ افغانستان کے خلاف 13 مارچ سے شارجہ میں شروع ہونے والی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ