دبئی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، پی وی سندھو کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا
نئی دہلی،یکم مارچ (ہ س)۔ دبئی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے تھے، جہاں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن
دبئی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، پی وی سندھو کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا


نئی دہلی،یکم مارچ (ہ س)۔

دبئی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے تھے، جہاں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو باوقار آل انگلینڈ اوپن کے لیے روانہ ہوگئی تھیں، لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے انھیں دبئی میں ہی رکنا پڑا۔ فضائی حدود کی بندش سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں اور مسافروں کو ہوائی اڈے پر انتظار کرنا پڑا۔

سندھو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، صورت حال گھنٹہ گھنٹہ سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ چند گھنٹے قبل، جہاں ہم ایئرپورٹ پر ٹھہرے ہوئے تھے، اس کے قریب ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ میرے کوچ کو فوری طور پر بھاگنا پڑا کیونکہ وہ دھویں اور ملبے کے سب سے قریب تھے۔ یہ ہم سب کے لیے بہت دباو¿ اور خوفناک لمحہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ہر کوئی محفوظ ہے اور دبئی ایئرپورٹ کے عملے اور مقامی حکام کی مدد سے انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ سندھو نے خصوصی طور پر دبئی میں ہندوستانی ہائی کمیشن کا مسلسل تعاون اور مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ حالات کے معمول پر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں۔ اس سے ایمریٹس اور ایئر انڈیا سمیت کئی ایئر لائنز کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دیا۔ اسرائیل کے ساتھ ساتھ بحرین، کویت اور قطر میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے سے پورے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande