ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، سلیمہ ٹیٹے ہوں گی کپتان
حیدرآباد، یکم مارچ (ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے حیدرآباد، تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے لیے 20 رکنی ہندوستانی سینئر خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 8 سے 14 مارچ تک منعقد ہوگا۔ ہندوستان
ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، سلیمہ ٹیٹے ہوں گی کپتان


حیدرآباد، یکم مارچ (ہ س)۔

ہاکی انڈیا نے حیدرآباد، تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے لیے 20 رکنی ہندوستانی سینئر خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 8 سے 14 مارچ تک منعقد ہوگا۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 8 مارچ کو یوروگوئے کے خلاف کرے گا، اس کے بعد 9 مارچ کو اسکاٹ لینڈ اور 11 مارچ کو ویلز کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔

اس کوالیفائر میں میزبان ہندوستان کے علاوہ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کوریا، اٹلی، یوراگوئے، ویلز اور آسٹریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس گروپ سے تین ٹیمیں ایف آئی ایچ ہاکی ویمنز ورلڈ کپ 2026 (بیلجیئم اور ہالینڈ) کے لیے کوالیفائی کریں گی جو اگست 2026 میں کھیلا جائے گا۔ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انگلینڈ، کوریا، اٹلی اور آسٹریا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ہندوستان، اسکاٹ لینڈ، یوروگوئے اور ویلز شامل ہیں۔

تجربہ کار مڈفیلڈر سلیمہ ٹیٹے ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ گول کیپنگ کی ذمہ داریاں بنساری سولنکی اور بیچو دیوی کھریبام کو سونپی گئی ہیں۔ڈفینس میں سشیلا چانو پکھرامبم، نکی پردھان، منیشا چوہان، ادیتا اور ایشیکا چودھری شامل ہیں۔ مڈ فیلڈ میں سلیمہ ٹیٹے کے ساتھ نیہا، سنیلیتا ٹوپو، ساکشی رانا، ویشنوی وٹھل پھالکے، روتاجا داداسو پسال، اور دیپیکا سورینگ کو جگہ ملی ہے ۔

فارورڈ لائن میں نونیت کور، اشیکا، لالریمسیامی، بیوٹی ڈونگ ڈونگ، بلجیت کور، اور انو گول کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گی ۔ ہیڈ کوچ سجورڈ ماریجن نے کہا کہ ٹیم فٹنس اور حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور ٹورنامنٹ سے قبل دو پریکٹس میچ کھیلے گی۔

20 رکنی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم

گول کیپر: بنساری سولنکی اور بیچو دیوی کھری بم۔

ڈفینڈر: سشیلا چانو پکھرام بم، نکی پردھان، منیشا چوہان، ادیتا، اور ایشیکا چودھری۔

مڈ فیلڈرز: سلیمہ ٹیٹے (کپتان)، نیہا، سنیلیتا ٹوپو، ساکشی رانا، ویشنوی وٹھل پھالکے، روتاجا داداسو پسال، اور دیپیکا سورینگ۔

فارورڈ: نونیت کور، اشیکا، لالریمسیامی، بیوٹی ڈونگ ڈونگ، بلجیت کور، اور انو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande