
تین ا سمگلر 89 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ گرفتارکٹیہار، 28 فروری (ہ س)۔ کٹیہار پولیس نے غیر قانونی شراب کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ پولیس نے دو الگ الگ معاملات میں مجموعی طور پر 89 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔پہلا معاملہ بلیا بیلون تھانہ کا ہے، جہاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ایک ٹیمپو میں غیر قانونی شراب کو فٹانی چوک کی طرف لے جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فٹانی چوک کے قریب گاڑی کی چیکنگ کی اور ایک ٹیمپو کو روک کر تلاشی لی۔ 54.3 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے ٹیمپو ڈرائیور محمد مظفر (25 سال) ساکن لسن پور تھانہ، ڈگروا ضلع، پورنیہ کو گرفتار کر لیا۔دوسرا معاملہ احمد آباد تھانہ کا ہے، جہاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ایک ٹیمپو میں غیر قانونی شراب بیلگاچھی کی طرف لے جا رہا ہے۔ بیلگاچھی کے قریب پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کی اور ایک ٹیمپو کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران 34.875 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے ٹیمپو ڈرائیور شیخ افسر اور شراب سپلائی کرنے والی نیتا کو گرفتار کر لیا۔ شیخ افسر اور نیتا دونوں کٹیہار ضلع کے منیہاری تھانہ کے ملکی پوکھر کنہ کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے دونوں واقعات میں ٹیمپو اور ناجائز شراب قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ گرفتار ملزمین کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan