میل گھاٹ ٹائیگر پروجیکٹ میں حیران کن مشاہدہ ، دو مختلف انواع کے درمیان غیر جارحانہ تعلق
چالیس منٹ تک مشترکہ نقل و حرکت ریکارڈ ، سائنسی تحقیق کیلئے اہم پیش رفتامراوتی ، 28 فروری (ہ س)۔ میل گھاٹ کے بفر علاقے میں جنگلی حیات کے ایک غیر معمولی منظر نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں ہندوستانی خاکستری بھیڑیا اور ایشیائی جنگلی کتوں پر
WILDLIFE MAHA MELGHAT WOLF DHOL FRIENDSHIP


چالیس منٹ تک مشترکہ نقل و حرکت ریکارڈ ، سائنسی تحقیق کیلئے اہم پیش رفتامراوتی ، 28 فروری (ہ س)۔ میل گھاٹ کے بفر علاقے میں جنگلی حیات کے ایک غیر معمولی منظر نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں ہندوستانی خاکستری بھیڑیا اور ایشیائی جنگلی کتوں پر مشتمل ایک گروہ کو دوستانہ انداز میں ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا، اور اس گروہ کی قیادت ایک بالغ بھیڑیا کرتا ہوا پایا گیا۔یہ مشاہدہ امراوتی ضلع کے اعزازی وائلڈ لائف وارڈن اور سینئر وائلڈ لائف اسٹڈی ماہر ڈاکٹر ساون دیشمکھ نے کیا، جنہوں نے ایک بھیڑیا اور چار ڈھول کو قریب قریب چالیس منٹ تک نہایت سکون کے ساتھ ایک ہی سمت میں حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔ عام حالات میں یہ دونوں انواع ایک دوسرے سے فاصلہ رکھتی ہیں، لیکن اس موقع پر نہ کوئی حملہ آور رویہ دکھائی دیا اور نہ ہی کسی قسم کی کشیدگی محسوس ہوئی۔مشاہدے کے دوران بھیڑیا مسلسل آگے رہ کر پورے گروہ کی سمت طے کرتا رہا، جسے بین النوع اشتراک کی ایک انتہائی نادر مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ جنگلی حیات کے رویّوں کے مطالعے میں نئی جہت فراہم کرنے والا سمجھا جا رہا ہے۔ڈاکٹر دیشمکھ نے اس غیر معمولی ریکارڈ کو سائنسی بنیادوں پر جانچنے کیلئے ماہرین سے رابطہ قائم کیا ہے اور اس پر تفصیلی تحقیق جاری ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس نایاب مشاہدے پر مبنی تحقیقی مقالہ جلد کسی سائنسی جریدے میں شائع کیا جائے گا، جو جنگلی حیات کے مطالعے میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande