
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ دہلی نے ہفتہ کو موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں سینئر ویمنز ون ڈے ٹرافی (ایلیٹ) کے فائنل میں ریلوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سینئر زمرے میں اس فارمیٹ میں دہلی کا یہ دوسرا ٹائٹل ہے۔
دہلی نے 134 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ 29 اوور میں ختم کر دیا۔ اوپنر پریا پونیا نے 90 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ان کی پارٹنر پرگیہ راوت نے 56 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ ریلوے کی پونم یادو نے دو وکٹیں حاصل کیں، لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور ٹیم واپسی نہیں کرسکی۔اس سے قبل ریلوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن وہ 133 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ دیالن ہیمالتھا نے 105 گیندوں پر 64 رنز کی جنگی اننگز کھیلی، لیکن انہیں دوسرے سرے سے خاطر خواہ تعاون کی کمی تھی۔ پونم یادیو نے 19 رنز بنائے جو ٹیم کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔دہلی کے لیے پارونیکا سسودیا نے 10 اوور میں 25 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔ سونی یادو، نجمہ اور دیشا ناگر نے دو دو وکٹیں لے کر ریلوے کی اننگز کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan