انگلینڈ کی جیت سے پاکستان کی امیدیں زندہ، سیمی فائنل میں اس طرح بنا سکتا ہے جگہ
نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو اس وقت نئی زندگی ملی، جب نیوزی لینڈ کو کولمبو میں انگلینڈ کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ 2 میں اب تک پاکستان کے
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا


نئی دہلی، 28 فروری (ہ س)۔ آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو اس وقت نئی زندگی ملی، جب نیوزی لینڈ کو کولمبو میں انگلینڈ کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ 2 میں اب تک پاکستان کے کھاتے میں صرف ایک پوائنٹ ہے۔ کیوی ٹیم کے خلاف مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، جبکہ انگلینڈ سے اسے ہار ملی تھی۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا، تو پاکستان آخری مقابلہ جیتنے کے باوجود باہر ہو جاتا۔

لیکن انگلینڈ کی اس شاندار واپسی اور جیت نے اب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع دے دیا ہے۔ اب سلمان آغا کی قیادت والی ٹیم کو اپنے آخری مقابلے میں سری لنکا کو بڑے فرق سے ہرانا ہوگا، تاکہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑا جا سکے۔

میچ کے دوران ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ بازی مار لے گا، جب اس نے انگلینڈ کو 16.5 اوور میں 117/6 پر روک دیا تھا اور 19 گیندوں میں 43 رن چاہیے تھے۔ لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں نے آخری اووروں میں جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے میچ پلٹ دیا اور پاکستان کے لیے راستہ کھول دیا۔

اگر پاکستان پہلے بلے بازی کرتا ہے:

103 سے 150 رن بناتا ہے تو کم از کم 63 رن سے جیت ضروری ہے

151 سے 198 رن بناتا ہے تو کم از کم 64 رن سے جیت ضروری ہے

199 سے 246 رن بناتا ہے تو کم از کم 65 رن سے جیت ضروری ہے

اگر پاکستان ہدف کا تعاقب کرتا ہے:

115 سے 123 کا ہدف ہو تو 12.4 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا ہوگا

124 سے 132 کا ہدف ہو تو 12.5 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا ہوگا

133 سے 142 کا ہدف ہو تو 12.6 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا ہوگا

143 سے 152 کا ہدف ہو تو 13.1 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا ہوگا

153 سے 163 کا ہدف ہو تو 13.2 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا ہوگا

164 سے 175 کا ہدف ہو تو 13.3 اوور یا اس سے پہلے حاصل کرنا ہوگا

واضح ہے کہ پاکستان کو صرف جیت نہیں، بلکہ بڑی جیت درج کرنی ہوگی۔ اب سب کی نظریں پاکستان اور سری لنکا کے مقابلے پر ٹکی ہیں، جہاں نیٹ رن ریٹ کا کھیل طے کرے گا کہ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کون ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande