
ملک و دنیا کی تاریخ میں یکم مارچ کی تاریخ کا اہم مقام ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جب جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے گئے تو لگا تھا کہ انسان ان خطرناک ہتھیاروں سے دوری بنا لے گا۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ امریکہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد اگلی دہائی میں بکنی اٹول نامی جگہ پر درجنوں ایٹم بم تجربات کیے۔ ان میں سے ہی ایک تھا ’’کیسل براوو‘‘ تجربہ۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا امریکی ایٹمی تجربہ ہے۔ اسے 1954 میں یکم مارچ کو کیا گیا تھا۔
بکنی اٹول بحر الکاہل میں ایک کورل آئی لینڈ ہے۔ اس کی شکل انگوٹھی جیسی ہے۔ اس میں 23 چھوٹے کورل جزیرے ہیں۔ یہ ہوائی اور فلپائن کے درمیان واقع ہے۔ ایٹمی تجربے کے بعد اٹول دنیا کی سب سے مشہور جگہوں میں سے ایک بن گیا۔ ایک فرانسیسی ڈیزائنر نے تو اس کے نام پر ایک سوئمنگ سوٹ کا نام تک رکھ دیا۔ براوو سے 150 لاکھ ٹن کا دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ بڑا تھا۔ دھماکے سے تقریباً دو کلومیٹر چوڑا گڑھا بن گیا۔
بکنی سے تقریباً 160 کلومیٹر دور کے جزیرے پر زور دار دھماکے سے زمین ہلنے لگی تھی۔ کچھ گھنٹوں بعد تابکار (ریڈیو ایکٹیو) مادہ لوگوں پر، پینے کے پانی میں اور کھانے پر گرنے لگا۔ دھماکے کے قریب کے جزیرے کے رہائشیوں کو وہاں سے ہٹایا گیا۔ 1964 میں امریکہ کی حکومت نے تسلیم کیا کہ ان کی غلطی سے جزیرے کے لوگ تابکاری کی زد میں آئے۔ اس کے ازالے کے لیے حکومت نے متاثرین کو معاوضہ دیا۔ یونیسکو نے 2010 میں بکنی اٹول کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دینے کا اعلان کیا۔ اس نے کہا کہ یہ سائٹ سرد جنگ کے جنم اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی دوڑ کا ٹھوس ثبوت ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1640: برطانیہ کو مدراس میں بزنس سینٹر بنانے کی اجازت ملی۔
1775: انگریزی حکومت اور نانا فڑنویس کے درمیان پرندھر کے معاہدے پر دستخط۔
1872: امریکہ میں دنیا کا پہلا نیشنل پارک قائم کیا گیا۔ مغربی امریکہ میں واقع ییلو اسٹون نیشنل پارک کو 1978 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا۔
1919: مہاتما گاندھی نے رولٹ ایکٹ کے خلاف ستیہ گرہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
1962: پاکستان کے صدر محمد ایوب خان نے نیا آئین اپنانے کا اعلان کیا، جس میں ملک میں صدارتی طرزِ حکومت کی حمایت کی گئی تھی۔
1969: پہلی سپر فاسٹ ٹرین راجدھانی ایکسپریس نئی دہلی اور کلکتہ (اب کولکاتہ) کے درمیان چلائی گئی۔
1973: فلسطین کے مسلح گروپ بلیک ستمبر نے خرطوم میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود سفارت کاروں کو یرغمال بنا لیا۔
2003: پاکستان میں حکام نے خالد شیخ محمد کو گرفتار کیا، جسے القاعدہ کا اعلیٰ رکن مانا جاتا تھا اور جس نے امریکہ پر 2001 میں 11 ستمبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
2006: اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ہندوستان کے سرکاری دورے پر پہنچے۔
2010: ہاکی عالمی کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 1-4 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن