میروا تھانہ سے موٹر سائیکل چور حاجت کی دیوار توڑ کر فرار
سیوان، 28 فروری (ہ س)۔ سیوان ضلع کے میرواتھانہ میں پولیس کے حفاظتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ چوری کے الزام میں گرفتار موٹر سائیکل چور جمعہ کی دیر رات حاجت کی دیوار توڑ کر فرار ہو گیا۔ اس واقعہ سے محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مفرور م
میروا تھانہ سے موٹر سائیکل چور حاجت کی دیوار توڑ کر فرار


سیوان، 28 فروری (ہ س)۔ سیوان ضلع کے میرواتھانہ میں پولیس کے حفاظتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ چوری کے الزام میں گرفتار موٹر سائیکل چور جمعہ کی دیر رات حاجت کی دیوار توڑ کر فرار ہو گیا۔

اس واقعہ سے محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ مفرور ملزم کی شناخت فیروز انصاری ولد نصراللہ ساکن آدم پور تھانہ رگھوناتھ پور رہائشی ہے۔ 26 فروری کو پولیس نے فیروز انصاری اور وشال کمار ولد دنیش راج بھر کو انگلش موڑ سے چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرکے گرفتاری کی اطلا ع دی تھی۔ پریس کانفرنس کے بعد دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا بلکہ انہیں واپس تھانہ لایا گیا۔ گذشتہ شب تقریباً 12:30 بجے فیروز انصاری حاجت کے بغل واقع بیت الخلا میںگیا۔ وہاں سے وہ دیوار توڑ کر ساتھ والے کمرے میں داخل ہوا اور آسانی سے کھڑکی سے لوہے کی سلاخ کو ہٹا کر فرار ہوگیا۔

پولیس کو رات ایک بجے کے قریب واقعہ کی اطلاع ملی ،حالانکہ اس وقت تک ملزم فرار ہو چکے تھے۔

واقع کی اطلاع پولیس کو رات قریب ایک بجے ہوئی، لیکن تب تک ملزم کافی دور نکل چکا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتےہی پورن کمار جھامیروا تھانہ پہنچے اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور سیکورٹی اہلکاروںکو پھٹکارلگائی۔ انہوں نے آن ڈیوٹی او ڈی افسر اور سنٹری کے خلاف ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ ایس پی کی واپسی کے بعد گوری کماری بھی تھانہ پہنچی اور معاملے کی مکمل جانچ شروع کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande