زیادتی کی ناکام کوشش کے بعد بچے کا پتھر سے کچل کر قتل ،ملزم گرفتار
پچھمی سنگھ بھوم، 28 فروری (ہ س)۔ پولیس نے پچھمی سنگھ بھوم ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں چار سالہ نرمل ہیمبرم کے اغوا اور قتل کا معاملہ حل کر لیا ہے۔ پولیس نے واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ کھونٹ پانی
زیادتی کی ناکام کوشش کے بعد بچے کا پتھر سے کچل کر قتل ،ملزم گرفتار


پچھمی سنگھ بھوم، 28 فروری (ہ س)۔

پولیس نے پچھمی سنگھ بھوم ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں چار سالہ نرمل ہیمبرم کے اغوا اور قتل کا معاملہ حل کر لیا ہے۔ پولیس نے واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ کھونٹ پانی گاو¿ں ساکن الیما ہیمبرم (49) نے اپنے بیٹے کے اچانک لاپتہ ہونے کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں مقدمہ (مقدمہ نمبر 36/2026) درج کیا گیا تھا۔

واقعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امیت رینو کی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر بہامن ٹوٹی کی قیادت میں ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، ٹیم نے تحقیقات کی اور چکرادھر پور تھانہ علاقہ کے اچینڈا ٹولہ اولیڈیہ کے رہنے والے دیویندر بودرا (31) کو گرفتار کیا۔

دوران تفتیش ملزم نے بچے سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیا

بچے نے مزاحمت کی تو اس پر پتھر سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملزم کی اطلاع کے بعد پولیس نے بچے کی لاش کو چوگتو پہاڑی علاقے سے برآمد کر لیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا پتھر بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم کی سابقہ مجرمانہ تاریخ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande