شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 27 فروری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 27 فروری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے خریداری کا معمولی زور بھی بنایا، لیکن اس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال پر کوئی خاص اثر نہیں ہو سکا۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی فروخت کا دباو بڑھنے لگا، جس سے ان دونوں انڈیکس کی کمزوری بھی بڑھتی چلی گئی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.57 فیصد اور نفٹی 0.66 فیصد گر کر کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے انفوسس، ٹیک مہندرا، ٹرینٹ لمیٹڈ، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور وپرو کے شیئر 1.32 فیصد سے لے کر 0.41 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ماروتی سوزوکی، شری رام فائنانس، ہندوستان یونی لیور، میکس ہیلتھ کیئر اور کول انڈیا کے شیئر 1.44 فیصد سے لے کر 1.12 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,603 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 907 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,696 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 6 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 24 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 11 شیئر سبز نشان میں اور 39 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 28.13 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 82,220.48 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری شروع کر دی۔ اس خریداری کے باوجود یہ انڈیکس سرخ نشان سے اوپر نہیں اٹھ سکا۔ تھوڑی دیر بعد فروخت کنندگان نے بازار میں فروخت کا دباو بنا دیا، جس سے سینسیکس کی کمزوری بڑھنے لگی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں یہ انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 467.18 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81,781.43 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 36.70 پوائنٹس گر کر 25,459.85 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہونے کے سبب اس انڈیکس کی حالت میں معمولی سدھار ضرور ہوا، لیکن یہ انڈیکس مسلسل سرخ نشان میں ہی بنا رہا۔ پہلے 10 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی فروخت کا دباو بڑھنے لگا، جس سے نفٹی کی کمزوری بھی بڑھتی گئی۔ مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں یہ انڈیکس 25,400 پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 167.15 پوائنٹس ٹوٹ کر 25,329.40 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande