
گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے رجحانات، ایشیا میں بھی فروخت کا دباو
نئی دہلی، 27 فروری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج معمولی سبقت کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران خریداری کا ماحول بنا رہا۔ وہیں ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر فروخت کا دباو بنا ہوا ہے۔
ٹیک شیئروں میں آئی گراوٹ، خاص کر اینویڈیا کے شیئروں میں 5.50 فیصد سے زیادہ کی کمزوری آنے کے سبب امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو برقررا رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.54 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 6,908.86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 279.73 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد ٹوٹ کر 22,872.35 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.03 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 49,499.20 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
امریکی بازار کے برعکس یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران تیزی کا ماحول بنا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.37 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 10,846.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.72 فیصد اچھل کر 8,620.93 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 113.08 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد کی سبقت کے ساتھ 25,289.02 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں آج عام طور پر گراوٹ کا رخ نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 6 کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 2 انڈیکس معمولی سبقت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے ہیں۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے تائیوان ویٹیڈ انڈیکس میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نکیئی انڈیکس 170.27 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 58,753.39 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.27 فیصد کی چھلانگ لگا کر 4,977.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔
دوسری جانب، گفٹ نفٹی 156.50 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 25,508.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.53 فیصد ٹوٹ کر 6,273.77 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 384.70 پوائنٹس یعنی 1.46 فیصد لڑھک کر 26,381.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.27 فیصد پھسل کر 8,212.64 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.17 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,139.53 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1,531.56 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن