
ملک میں ہر سال 28 فروری کو قومی یومِ سائنس (نیشنل سائنس ڈے) منایا جاتا ہے۔ یہ دن عظیم ہندوستانی سائنسداں سی وی رمن کی تاریخی دریافت ’رمن افیکٹ‘ (رمن اثر) کی یاد کے لیے وقف ہے۔ 28 فروری 1928 کو سر چندر شیکھر وینکٹ رمن نے یہ اہم دریافت کی تھی کہ جب روشنی کی شعاعیں کسی شفاف مادے سے گزرتی ہیں، تو ان کی طول موج (ویو لینتھ) میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ روشنی کے بکھراو (اسکیٹرنگ) سے منسلک اس واقعے کو بعد میں ’رمن افیکٹ‘ کے نام سے جانا گیا۔ یہ دریافت طبیعیات کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی۔
اس بے مثال سائنسی کامیابی کے لیے انہیں 1930 میں طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا۔ وہ نہ صرف ہندوستان، بلکہ پورے ایشیا کے پہلے سائنسداں تھے جنہیں سائنس کے شعبے میں یہ باوقار اعزاز ملا۔ ان کی کامیابی نے عالمی سطح پر ہندوستانی سائنسی صلاحیت کو نئی شناخت دلائی۔ اس دریافت کے اعزاز میں 1986 سے 28 فروری کو قومی یومِ سائنس کے طور پر منایا جانے لگا۔
دیگر اہم واقعات:
1568 - تقریباً چار مہینے کے محاصرے کے بعد اکبر کی فوج نے چتوڑ گڑھ پر قبضہ کیا۔
1712 - بہادر شاہ ظفر نے لاہور میں آخری سانس لی۔
1922 - مصر کو ایک آزاد ملک قرار دیا گیا۔
1936 - ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی اہلیہ کملا نہرو کا انتقال۔
1942 - دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی فوج نے جاوا کے جزیرے پر قبضہ کیا اور یہ جزیرہ 1945 تک ان کے قبضے میں رہا۔
1947 - کانگریس کے سیاست داں اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ پیدا ہوئے۔
1948 - ہندوستان کی آزادی کے تقریباً چھ ماہ بعد برطانوی فوج کی آخری ٹکڑی اپنے ملک لوٹ گئی۔
1949 - دولت مشترکہ کے مشرق بعید کے ممالک نے نئی دہلی میں اجلاس کے دوران برما کی خانہ جنگی میں ثالثی کی پیشکش کی۔
1991 - خلیج میں جنگ بندی نافذ۔
1992 - ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کے معاہدے پر دستخط۔
1993 - ایران میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب میں تقریباً 500 افراد کی موت۔ اسے ملک کی اب تک کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دیا گیا۔
1994 - افریقہ نے نمیبیا کو پورٹ انکلیو والس بے سپرد کیا۔
1996 - کلنٹن انتظامیہ نے پاکستان کو 35.6 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
2003 - نمیبیا کے صدر سیم نجوما ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے، ہندوستان کی مستقل رکنیت والا بل امریکی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔
2005 - فلم ’ملین ڈالر بے بی‘ کو چار آسکر ایوارڈز ملے۔
2006 - فلپائن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا معاملہ عدالت پہنچا۔
2008 - وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اقتصادی جائزہ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
2008 - اتر پردیش کے گورنر ٹی پی راجیشور نے ’ویٹ‘ بل کو اپنی منظوری دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن