ساؤتھ اسٹارکپل وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندھانا نے تیلگو ریتی -رواج کے مطابق شادی کی
ادے پور، 26 فروری (ہ س)۔ اراولی کی وادیوں کے درمیان جمعرات کو ساوتھ فلم انڈسٹری کے ستارے وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندھانا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے نے روایتی تیلگو رسم و رواج کے مطابق منتروں کے جاپ کے درمیان پھیرے لئے۔ شام کو کوڈاوا روایت کے
Vijay-rashmika-wedding


ادے پور، 26 فروری (ہ س)۔ اراولی کی وادیوں کے درمیان جمعرات کو ساوتھ فلم انڈسٹری کے ستارے وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندھانا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ جوڑے نے روایتی تیلگو رسم و رواج کے مطابق منتروں کے جاپ کے درمیان پھیرے لئے۔ شام کو کوڈاوا روایت کے مطابق خصوصی رسومات ادا کی جائیں گی۔ شادی کے بعد دولہا فریق کے اہل خانہ نے ہوٹل کے باہر مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشیوں کا اشتراک کیا۔

شادی کے مقام پر صبح سے ہی تہوار کا ماحول رہا۔ اراولی کی پہاڑیوں میں واقع لگزری ہوٹل کو گلاب، آرکڈ اور ٹیولپ جیسے غیر ملکی پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ منڈپ کو روایتی جنوبی ہندوستانی انداز میں کچے کیلے کے تنے اور بڑے سبز پتوں سے سجایا گیا تھا، جو تقریب کو ثقافتی رنگ دے رہا تھا۔اس کے ارد گرد پیلے اور سرخ پھولوں کی جھالروں نے ایک روحانی ماحول پیدا کیا۔

شادی سے پہلے رشمیکا مندھانا کے والدین نے دولہے کے خاندان کا روایتی استقبال کیا۔ انہوں نے ناریل، پان کے پتے، پھل، مٹھائیاں اور ہلدی اور کمکم پیش کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ وجے دیورکونڈا کی والدہ، مادھوی دیورکونڈا نے پھر رشمیکا کو روایتی خاندانی چوڑیاں پہناکرکے اپنے خاندان کی بہو کے طور پرقبول کیا۔ یہ جذباتی لمحہ موجود خاندان کے افراد کے لیے خاص تھا۔

رشمیکا کا تعلق کرناٹک کی کوڈاوا برادری سے ہے، جب کہ وجے کا تعلق تیلگو ہندو خاندان سے ہے۔ اس ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے شادی کی تقریب دو مختلف روایات میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جمعرات کی صبح تلگو روایت کے مطابق پھیرے لئے گئے اور شام کو کوڈاوا ریتی رواج کے مطابق روایتی رسومات ادا کی جائیں گی۔

شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ شرکت کرنے والے نمایاں مہمانوں میں تیلگو اداکار-ہدایتکار راہل رویندرن، فلم پروڈیوسر-ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا، اداکارہ عاشقہ رنگناتھ، ہدایت کار ترون بھاسکر، اداکارہ ایشا ریبا، اور اسٹائلسٹ شرویہ ورما شامل تھے۔ ان سبھی نے بدھ کو منعقدہ ہلدی اور مہندی کی تقریبات میں بھی شرکت کی تھی ۔ تقریب کی رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے تقریب میں نو-فون پالیسی نافذ رہی ۔

بدھ کے روز ہلدی اور مہندی کی تقریبات ہوئیں ، جن کی جھلک دونوں اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشیئر کیں۔ پیلے لباس میں ملبوس دلہا اور دلہن کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

شادی کی خوشی میں شام کو ڈی جے نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تقریب کے لیے معروف ڈی جے گنیش رنگناتھن ادے پور پہنچ چکے ہیں۔وہ ہندوستان اور بیرون ملک بہت سے اعلیٰ پروگراموں میں اپنی پیشکش کا مظاہر کر چکے ہیں۔

ادے پور حالیہ برسوں میں سلیبریٹی ویڈنگ ڈیسٹی نیشن کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سے قبل کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نوپور سینن سمیت دیگر مشہور شخصیات نے بھی یہاں شاندار تقریبات منعقد کر چکے ہیں۔ اراولی کے پہاڑوں کی قدرتی خوبصورتی، اس کی جھیلوں کی دلکشی اور اس کے شاہی ہوٹلوں کی شان و شوکت اسے شادیوں کے لیے ایک اہم مقام بناتی ہے۔

چار دن کے لیے ادے پور میں موجودیہ اسٹار جوڑا 23 فروری کو اپنی ویڈنگ ڈیسٹی نیشن پر پہنچا تھا۔ شادی سے پہلے کی روایتی رسومات 23 اور 24 فروری کو جاری رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande