
احمد آباد، 26 فروری (ہ س)۔ ٹی- 20ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی دو ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ گیندبازوں کیبہترین شروعات اور اس کے بعد ایڈن مارکرم کی جارحانہ کپتانی اننگز نے میچ کو یک طرفہ مقابلے میں بدل دیا۔
ویسٹ انڈیز کی لڑکھڑاتی شروعات ، پھر شاندار واپسی
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پچ سے اضافی اچھال مل رہی تھی ، جس کا تیز گیندبازوں نے بخوبی فائدہ اٹھایا۔ حالانکہ، شائی ہوپ نے پہلے ہی اوور میں کیشو مہاراج کے اسپن پر ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر ایک تیز آغاز فراہم کیا۔
پاور پلے کے دوران تین کیچ چھوٹنے کے باوجود جنوبی افریقہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کگیسو رباڈا نے اضافی باو¿نس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شائی ہوپ کو آو¿ٹ کیا۔ شمرون ہیٹمائر اور برینڈن کنگ بھی زیادہ دیر قائم رہنے میں ناکام رہے۔ لونگی نگیڈی نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے تین اہم وکٹیں حاصل کیں، جب کہ روسٹن چیز بھی بولڈ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز 83/7 پر مشکل میں تھی، لیکن جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے تیز نصف سنچری شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو مستحکم کیا۔ 18ویں اوور میں مارکو جانسن کی گیند پر 23 رن بنے جس سے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھا۔ ہولڈر 49 رن بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے جبکہ شیفرڈ نے ناٹ آوٹ 52 رن بنا کر ٹیم کو 20 اوورز میں 176/8 تک پہنچا دیا۔
مارکرم اور ڈی کاک کی طوفانی بلے بازی
ویسٹ انڈیز کے ذریعہ دیئے گئے 177 کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات بہت جارحانہ رہی۔ کپتان ایڈن مارکرم نے شاندار اسٹروکس کھیلے اور میدان کے چاروں طرف رن بنائے۔ ان کے شانہ بشانہ کوئنٹن ڈی کاک نے بھی جارحانہ بلے بازی کی۔ پاور پلے میں جنوبی افریقہ نے 69 رن بنائے۔
ڈی کاک نے شمر جوزف اور گڈاکیش موتی کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔ وہ 47 رن بنا کر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پھر تیسرے نمبر پر آنے والے ریان رکلٹن نے بھی اس رفتار کو جاری رکھا۔
آدھے اوورز تک ، جنوبی افریقہ کا اسکور 109/1 تھا، اور جیب تقریباً یقینی لگ رہی تھی۔ مارکرم نے شاندار ناٹ آوٹ 82 رن بنا کر اپنی ٹیم کو 16.1 اوورز میں 177/1 تک پہنچایا، اور نو وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ رکیلٹن 45 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
مختصر اسکور ویسٹ انڈیز – 176/8 (20 اوورز) روماریو شیفرڈ 52*، جیسن ہولڈر 49۔ لونگی نگیڈی 3/30، کاگیسو رباڈا 2/22۔
جنوبی افریقہ – 177/1 (16.1 اوورز) ایڈن مارکرم 82*، کوئنٹن ڈی کاک 47، ریان رکیلٹن 45*۔
نتیجہ: جنوبی افریقہ 9 وکٹوں سے جیت گیا۔
ایڈن مارکرم کو ان کی میچ وننگ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد