
فلم ”ہنسی تو پھنسی“ بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہے۔ پی وی آر، دھرما پروڈکشن کے ساتھ مل کر، اس رومانوی کامیڈی کو 6 مارچ کو تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز کر رہا ہے۔ ونیل میتھیو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور شائقین میں ایک خاص پہچان بنائی تھی۔
رپورٹس کے مطابق، یہ فلم 6 مارچ کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا کی اداکاری والی اس فلم کی کہانی روایتی محبت کی کہانی سے ہٹ کر ہے۔ عجیب و غریب حالات، جذباتی اتار- چڑھاو¿ اور ہلکے پھلکے مزاح سے مزین اس فلم کو شائقین کی جانب سے پہلے بھی خوب پذیرائی ملی تھی۔ فلم کے گانے، موسیقی اور مکالمے آج بھی مقبول ہیں۔ پرینیتی کا ٹنگ ٹوسٹروالا ڈائیلاگ سوشل میڈیا اکثر ٹرینڈ کرتا ہے۔
پروڈیوسر کرن جوہر نے اس کی ری-ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ ان کے بقول، یہ کوئی روایتی محبت کی کہانی نہیں ہے، بلکہ ایک ”غیر مطابقت پذیر لوگوں کی محبت کی کہانی“ ہے، جو اپنے ادھورے پن میں ہی خوبصورت ہے۔ اس فلم کو کرن جوہر کے ساتھ وکاس بہل، وکرمادتیہ موٹوانے اور انوراگ کشیپ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا تھا۔معاون کردار میں ادا شرما، منوج جوشی، بوبی ڈارلنگ، شرت سکسینہ اور نینا کلکرنی نظر آتے ہیں۔ رومانوی کامیڈیز کو پسند کرنے والے شائقین کے لیے یہ ری - ریلیز بڑے پردے پر پرانے جادو کو دوبارہ دیکھنے کا موقع ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد