گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں ملا جلا کاروبار
نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران سبقت کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز میں آج فی الحال گراوٹ کا رخ بنا ہوا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی ر
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 26 فروری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران سبقت کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز میں آج فی الحال گراوٹ کا رخ بنا ہوا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ٹیک شیئروں میں آئی تیزی کے سبب گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار میں جوش کا ماحول بنا رہا، جس سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.81 فیصد کی سبقت کے ساتھ 6,946.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 284.59 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد اچھل کر 23,148.27 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 49,439.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار میں بھی ٹیک شیئروں میں آئے اچھال کے سبب گزشتہ سیشن کے دوران جوش کا ماحول بنا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 125.82 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کی تیزی کے ساتھ 10,806.41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.47 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 8,559.07 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 189.69 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد کی سبقت کے ساتھ 25,175.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیا میں آج ملا جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 4 انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں برقرار ہیں۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.61 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 8,271.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 118.72 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد ٹوٹ کر 26,647 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.20 فیصد گر کر 4,997.89 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.08 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,144.08 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، گفٹ نفٹی 0.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ 25,648 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 0.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 35,493.43 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ کوسپی انڈیکس نے آج بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 125.27 پوائنٹس یعنی 2.06 فیصد کی چھلانگ لگا کر 6,209.13 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.92 فیصد کی سبقت کے ساتھ 1,529.97 پوائنٹس کی سطح پر اور نکیئی انڈیکس 231.88 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد کی تیزی کے ساتھ 58,815 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande