
فلم سیارہ کی شاندار کامیابی کے بعد اداکار آہان پانڈے بڑے پردے پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے مداح کافی عرصے سے ان کی اگلی فلم کے اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔ اب ہدایت کار علی عباس ظفر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی۔ علی عباس ظفر اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’بھارت‘ اور ’سلطان‘ جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ اب وہ ایک نئے اداکار کے ساتھ ایک نئی کہانی لے کر آرہے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ 30 مارچ سے شروع ہوگی
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ 30 مارچ کو ممبئی میں شروع ہوگی۔ لانچ آدتیہ چوپڑا کے اسٹوڈیو میں ہوگا۔ ممبئی شیڈول کے بعد مئی میں برطانیہ میں 60 دن کا طویل شیڈول طے کیا گیا ہے۔ فی الحال پوری ٹیم ریہرسل اور ٹریننگ میں مصروف ہے۔
ٹریننگ سیشن کی تصویر نے تجسس بڑھا یا
حال ہی میں علی عباس ظفر نے ایک ٹریننگ سیشن سے آہان کی تصویر شیئر کی۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’طاقت کوئی نہیں دیتا، اسے کمانا پڑتا ہے ... آہان پانڈے اس کردار کے لیے تیار ہیں‘۔ اس پوسٹ نے مداحوں کے درمیان ان کے نئے لک اور کردار کے بارے میںجوش بڑھ گیا ہے۔
سیارہ 500 کروڑ کلب میں شامل
فلم ”سیارہ “ 18 جولائی 2025 کو ریلیز ہوئی تھی اور اسی فلم سے آہان پانڈے نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ تقریباً 45 کروڑ کے بجٹ پر بنائی گئی فلم نے دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔فلم میں آہان اور انیتا پدا کی جوڑی کی خوب تعریف ہوئی ۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ نئی فلم باکس آفس پر کیا کمال کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد