
پراگ (چیک ریپبلک)، 24 فروری (ہ س)´ عالمی چمپئن ڈی گوکیش بدھ سے شروع ہونے والے پراگ انٹرنیشنل شطرنج فیسٹیول میں ہندوستان کے چیلنج کی قیادت کرتے ہوئے 2026 میں اپنی پہلی بڑی کامیابی حاصل کرنے کی امید کے ساتھ مقابلے میں اتریں گے ۔ ورلڈ کپ میں جلد باہر ہونے اور ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز میں معمولی کارکردگی کے بعد، گوکیش اس ٹورنامنٹ میں اپنی فارم واپس پانے کے خواہاں ہوں گے۔
نوجوان لیکن انتہائی مسابقتی فیلڈ میں دوسری رینکنگ والے گوکیش کے سامنے جرمنی کے ٹاپ سیڈ ونسنٹ کیمر اور ازبکستان کے نودیربیک عبدالستوروف جیسے سخت چیلنج ہوں گے ۔ کیمر اور عبدالستاروف نے حالیہ ٹورنامنٹس میں گوکیش سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیمر لائیو ریٹنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں اور ان کے فوراً بعد عبدولستاروف ہیں، جبکہ گوکیش 10 ویں نمبر پر رہتے ہوئے ٹاپ رینک والے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے تک، ٹاپ 10 میں تین ہندوستانی کھلاڑی تھے، لیکن ارجن ایریگیسی اور آر پرگیانانند کی رینکنگ میں حالیہ گراوٹ کے بعد گوکیش لائیو ریٹنگ میں ہندوستان کے نئے نمبر ایک بن گئے ہیں۔ اگرچہ وہ اپنی بہترین فارم میں نہیں ہیں، لیکن ان کی کارکردگی میں ایک تسلسل رہاہے۔
گوکیش کے ساتھ ہندوستان کی جانب سے دفاعی چیمپئن اروند چتمبرم بھی ہندوستان کی طرف سے ماسٹرز زمرے میں حصہ لیں گے۔
اسی ٹورنامنٹ نے چنئی اس کے کھلاڑی کو بڑی بین الاقوامی شناخت دلائی تھی ۔ ساتویں رینکنگ والے چتمبرم ٹاٹا اسٹیل ٹورنامنٹ میں معمولی کارکردگی کے بعد 2700 ریٹنگ کلب میں واپسی کے خواہاں ہوں گے، لیکن ان کے سامنےخطاب کا دفاع کرنا سخت چیلنج ہوگا ۔
عبدالستاروف، جو اپنا پہلا ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز کا خطاب جیت کر آ رہے ہیں، کو یہاں بھی ایک مضبوط دعویدار سمجھا جا رہاہے، جبکہ کیمر بھی اپنے تمام حریفوں سے سخت مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکہ کے ہینس نیمن بھی بڑا اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایران کے پرہم مقصودل ٹاپ لیول پر اپنی شناخت بنانے کے لیے کوشاں ہوں گے، جب کہ نیدرلینڈز کے جارڈن وان فاریسٹ مضبوط ٹورنامنٹس میں محدود شرکت کے باوجود اپنی مستقل مزاجی کے لیے مشہور ہیں۔
ازبکستان کے نودیربیک یعقوبوف، اسپین کے ڈیوڈ اینتون گوئیہارو اور میزبان ملک کے اسٹار کھلاڑی ڈیوڈ ناوارا نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل نو راو¿نڈ ماسٹرز ٹورنامنٹ کی تکمیل کرتے ہیں۔
چیلنجرز کے زمرے میں، تجربہ کار گرینڈ ماسٹر سوریہ شیکھر گنگولی کے ساتھ خواتین ورلڈ کپ کی فاتح دویا دیشمکھ چیلنج پیش کریں گی۔
اس زمرے میں ہنگری کے بنجامن گلیدورا ٹاپ سیڈڈ ہیں جبکہ ڈنمارک کے جوناس بل بیئرے دوسری سیڈڈ ہیں۔
نو راو¿نڈ کے اس باوقار مقابلے میں سب کی نظریں گوکیش پر ہوں گی، جو نئے سال میں اپنی پہلی بڑی جیت درج کرکے اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد