صدر جمہوریہ مرمو آج سے 27 فروری تک مہاراشٹر، جھارکھنڈ، راجستھان کے دورے پر
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے 27 فروری تک ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور راجستھان کے دورے پر رہیں گی۔ اس دوران وہ صحت، روحانی اور فوجی پروگراموں میں حصہ لیں گی۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق، صدر جمہوریہ آج ممبئی وا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو


نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے 27 فروری تک ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور راجستھان کے دورے پر رہیں گی۔ اس دوران وہ صحت، روحانی اور فوجی پروگراموں میں حصہ لیں گی۔

راشٹرپتی بھون کے مطابق، صدر جمہوریہ آج ممبئی واقع لوک بھون میں پی ڈی ہندوجا اسپتال کی ملک گیر مہم ’سیونگ لائیوز اینڈ بلڈنگ اے ہیلدیئر بھارت‘ کا افتتاح کریں گی۔ اس مہم کا مقصد پورے ملک میں صحت سے متعلق بیداری اور بہتر طبی سہولیات کو فروغ دینا ہے۔

25 فروری کو صدر جمہوریہ بلڈھانہ ضلع کے شیگاوں میں منعقدہ ’قومی آروگیہ میلہ 2026‘ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ اس کے بعد ناگپور میں برہما کماریز کے پروگرام ’اتحاد اور یقین کے ذریعے مہاراشٹر کا سنہرا دور‘ کی ریاستی سطح کی افتتاحی تقریب میں بھی حصہ لیں گی۔

صدر جمہوریہ 26 فروری کو جھارکھنڈ کے جمشید پور میں شری جگن ناتھ روحانی و ثقافتی چیریٹیبل سینٹر ٹرسٹ کے شری جگن ناتھ مندر کی بھومی پوجن کی تقریب میں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ جمشید پور کے منی پال ٹاٹا میڈیکل کالج کا بھی دورہ کریں گی۔

دورے کے آخری دن 27 فروری کو صدر جمہوریہ راجستھان کے پوکھرن میں منعقدہ ’ایکس وایو شکتی‘ فوجی مشق کا مشاہدہ کریں گی۔ یہ مشق ہندوستانی فضائیہ کی مارک صلاحیت اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande