گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سلطان بازار میں ضلعی سطح کے سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ
حیدرآباد،24 فروری (ہ س)۔گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سلطان بازارپرڈسٹرکٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کاانعقادعمل میں آیا۔اس میں مختلف گورنمنٹ اسکولزکے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔اردو میڈیم انگلش میڈیم اور تلگومیڈیم کے طلبہ وطالبات اس میں شامل رہے۔اس ٹیسٹ کے فور
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سلطان بازار میں ضلعی سطح کے سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ


حیدرآباد،24 فروری (ہ س)۔گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سلطان بازارپرڈسٹرکٹ لیول سائنس ٹیلنٹ ٹیسٹ کاانعقادعمل میں آیا۔اس میں مختلف گورنمنٹ اسکولزکے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔اردو میڈیم انگلش میڈیم اور تلگومیڈیم کے طلبہ وطالبات اس میں شامل رہے۔اس ٹیسٹ کے فوری بعدٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا اعلان کیاگیاجس میں ٹاپ تین طلباء کو منتخب کرتے ہوئے انہیں اسٹیٹ لیول کے لیے بھیجاجائے گا جہاں پر یہ طلبہ دوسرے ڈسٹرکٹ کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بہترمظاہرہ کریں گے اوراسٹیٹ لیول میں بھی اسی طرح ٹاپ تین طلبہ کاانتخاب عمل میں آۓگا۔ڈسٹرکٹ لیول پرمنتخب ہونے والے طلباء ڈی بالو جی بی ایچ ایس سلطان بازار،جشمیتہ گورنمنٹ ہائی سکول راج بھون، سریشاہ گورنمنٹ ہائی سکول عیسی میاں بازار اوراردومیڈیم میں بہترمظاہرہ کرنے والی طالبہ سکینہ فاطمہ گورنمنٹ ہائی سکول غوث نگر ہے۔ یہ پروگرام ایف پی ایس ٹی فورم فار فزیکل سائنس ٹیچرز کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ایف پی ایس ٹی طلبہ و طالبات میں سائنسی رجحان کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے ٹیلنٹ ٹیسٹ پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ جس سے طلبہ کی تعلیمی لیاقت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتاہے اوروہ ایک سائنٹیفک سوچ رکھنے والے سائنٹیفک ویژن رکھنے والے طلباکے طورپرپہچانے جاسکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف طلباء کی ہمہ جہت ڈیولپمنٹ میں مدد ملے گی اور یہ قوم و وطن کی ترقی کا بھی ضامن ہوگا۔محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ایف پی ایس ٹی اور سی دھرمندر راؤ پریسیڈنٹ ایف پی ایس ٹی نے کنوینر کے فرائض انجام دیے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب لکشمن سنگھ صاحب ڈپٹی ائی او ایس نامپلی اور گزیٹڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلطان بازار محترمہ مادھوی میڈم نے شرکت کی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande